دبئی: دنیا کا سب سے بڑ ا تھیم پارک اکتوبر میں سیاحوں کے لیئے کھول دیا جائے گا

جمعرات 11 اگست 2016 15:29

دبئی: دنیا کا سب سے بڑ ا تھیم پارک اکتوبر میں سیاحوں کے لیئے کھول دیا ..

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اگست 2016ء) : دبئی پارکس اینڈ ریزارٹس ککی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دبئی میں بنا یا جانے والا دنیا کا سب سے بڑا تھیم پارک 31اکتوبر کو سیاحوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس تھیم پارک میں موشن گیٹ دبئی ، لیگو لینڈ دبئی ، لیگو لینڈ واٹر پارک اور بالی ووڈ پارک شامل ہوں گے۔ اسکے علاوہ اس میں ریور لینڈ جس میں ڈائننگ ، انٹرٹینمنٹ ، اور دیگر سہولیات ہوں گی۔ تھیم پارک میں 100سے زائد رائیڈز ، جھولے اور بچوں کے لیئے متعدد نئی چیزیں لگائی گئی ہیں۔ تھیم پارک کے کھلنے سے اماراتی شہریوں کو بڑے پیمانے پر ملازمیتیں بھی ملیں گی۔