محکمہ تعلیم کے بگڑے نظام کو درست کر کے معیاری تعلیم کو فروغ دیں گے ‘بدقسمتی یہاں مدرسے اور سکول ہیں لیکن علم کا فقدان ہے

وزیر تعلیم سکولز،کالجز ہائیر ایجوکیشن بیرسٹر سید افتخار گیلانی کی بات چیت

جمعرات 11 اگست 2016 15:03

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) وزیر تعلیم سکولز،کالجز ہائیر ایجوکیشن بیرسٹر سید افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم کے بگڑے ہوئے نظام کو درست کر کے معیاری تعلیم کو فروغ دیں گے بدقسمتی یہاں مدرسے اور سکول جبکہ علم کا فقدان ہے ان خیالات کا اظہار بیرسٹر افتخار گیلانی نے مرکزی جائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ (ن) سید عجائب ہمدانی ،میڈیا کوآرڈی نیٹر سید خالد ہمدانی سابق صدر یوتھ ونگ ہٹیاں بالا عاطف ہمدانی ،ساجد ہمدانی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کا حصول تمام طبقات کے لیے ممکن بنائیں گے معیاری تعلیم کو فروغ دے کر نئی نسل کو بہتر تعلیمی ماحول اور مواقع فراہم کریں گے جدید تعلیم کے حصول کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی قوم کے معمار اپنی تمام تر توجہ حصول علم پر مرکوز کریں اساتذہ اکرماپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے درس و تدریس اور نئی نسل کی تربیت کرنے میں اپنا کردار ادا کریں تیز رفتار ترقی اور دنیا سے مقابلہ کرنے کے لئے جدید سائنسی و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم پر دسترس حاصل کرنا ضروری ہے انتقامی کاروائیوں کا قائل نہیں ہوں البتہ اصلاح احوال کے لئے کوئی بھی قدم اٹھانے سے گریز نہیں کروں گاقبل ازیں حلقہ نمبر 5ہٹیاں بالا کے وفد نے بیرسٹر افتخار گیلانی کوتعلیم کی وزارت ملنے پر مبارک بات دی

متعلقہ عنوان :