کوئٹہ کے وکلاء نے ہر دور میں ہمیشہ ملک کی سالمیت ، مضبوطی ، آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے لازوال جدوجہد کی اور بے مثال قربانیاں دی ہیں

مسلم کانفرنس کے سنیئر رہنما وسابق ایڈ منسٹر یٹر میونسپل کارپوریشن حاجی عبدالقیوم قمر ایڈووکیٹ کامذمتی بیان

جمعرات 11 اگست 2016 15:03

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے سنیئر رہنما وسابق ایڈ منسٹر یٹر میونسپل کارپوریشن حاجی عبدالقیوم قمر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے وکلاء نے ہر دور میں ہمیشہ ملک کی سالمیت ، مضبوطی ، آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے لازوال جدوجہد کی اور بے مثال قربانیاں دی ہیں ۔ ان کی قربانیوں کی ایک تاریخ ہے جسے ہر دور سنہری حروف سے لکھااور یاد رکھا جائے گا ہم وکلاء ، سانحہ کوئٹہ کے اس المناک موقع پر اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ ہم امن ، انصاف ، جدوجہد اور ریاست کی بقاء اور سلامتی کی جدوجہد جاری رکھیں گے سانحہ 12مئی کے بعد پر ہر دوسرا بڑا واقعہ ہے جس نے عدل و انصاف کیلئے جدوجہد کرنے والے پرامن اشخاص کو بطور خاص نشانہ بنایا ہے ایک طرف بھارت ، آزادی کی جدوجہد کرنے والے پرامن شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا رہا ہے دوسری طرف پاکستان میں اس طرح کے واقعات پس پردہ بھی عالمی دہشت گرد طاقتوں کی سازشیں کا ر فرماہیں ملک سے محبت کرنے والا ہر شخص اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ ملک کو مضبوط ، مستحکم ، پرامن ، جمہوری طاقت بنانے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔

(جاری ہے)

دہشتگردی نے ملکی سا لمیت کوختم کرنے کیلئے اپناپورازورلگایامگرپاکستان کی جرت مندقوم نے ان کے تمام ارادوں میں پانی پھیردیا۔کوئٹہ کے مقام پرہونے والے ہشتگردی کے واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔پوری قوم دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوارکی طرح ہیں۔پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے قوم ہرقسم کی قربانی دینے کوتیارہیں۔سول ہسپتال میں جوبذدلانہ فعل کیاگیااس سے ثابت ہوچکاہے کہ دہشتگردوں کی کمرٹوٹ چکی ہے۔

مسلح افواج پاکستان جس طرح دہشتگردوں کے خلاف ایکشن لے رہی ہے انشاء اللہ بہت جلدپاکستان امن کاگہوارہ بن جائے گا۔بعض عناصرکوپاکستان کی ترقی وخوشحالی ہضم نہیں ہورہی۔جان لیں پاکستان کی پشت پراورمسلح افواج پاکستان کی قیادت میں کشمیری قوم بھی کھڑی ہے۔اگرکسی نے بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھاتواس کی آنکھیں نکال دینگے۔کوئٹہ میں شہیدہونے والے وکلابھائیوں اورصحافیوں کے دکھ دردمیں کشمیری قوم بھی برابرکے شریک ہیں۔

دہشتگردی پھیلانے والوں کااسلام سے کوئی تعلق نہیں۔اسلام امن،بھائی چارے کادرس دیتاہے۔اسلام کانام استعمال کرکے دہشتگردی پھیلانے والوں کاآخری ٹھکانہ جہنم ہے۔حاجی عبدالقیوم قمر ایڈووکیٹ نے مزیدکہاکہ حکومت پاکستان کوچاہیے کہ دہشتگردی میں ملوث افرادکے خلاف سخت ایکشن لے۔ کوئٹہ کی عوام کے ساتھ ساتھ کشمیری قوم بھی دکھ میں دردمیں برابرکی شریک ہے اوراللہ کی بارگاہ میں دعاگوہے کہ اللہ پاک نبی پاک کے صدقے تمام شہیدہونے والے وکلاء اورصحافی بھائیوں کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے اس دکھ درد میں ہم ان کے لواحقین کے ساتھ برابرکے شریک ہیں۔