بھارتی اپوزیشن جماعتوں کامقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر آل پارٹیزکانفرنس بلانے کا مطالبہ

جمعرات 11 اگست 2016 15:02

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو اورمودی حکومت کے مظالم کے خلاف بھارتی اپوزیشن جماعتیں بھی بول پڑیں۔کانگریس اوردیگر جماعتوں نے کشمیر کی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کردیا۔مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کے باعث لاکھوں کشمیری فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔مقبوضہ وادی میں دیگرعلاقوں سے اشیاء کی ترسیل بند ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ایوان بالا میں متحدہ اپوزیشن نے مقبوضہ کشمیر میں مسلسل دوسرے مہینے بھی کرفیو جاری رکھنے پر تشویش کا اظہار کیاہے۔کانگریس رہنما غلام نبی آزاد نے تجویز دی ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر کل جماعتی کانفرنس منعقد کی جائے۔مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ایک وفد بھی سری نگر بھیجا جائیگا، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا اور حزب اختلاف کی دیگر جماعتوں نے غلام نبی آزاد کی تجویز کی حمایت کی ہے

متعلقہ عنوان :