چین میں 1007ربوٹس نے ایک ساتھ ناچ کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈمیں اپنا نام درج کرالیا
تازہ ترین : 1

چین میں 1007ربوٹس نے ایک ساتھ ناچ کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈمیں اپنا نام درج کرالیا

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اگست ۔2016ء) جدید ٹیکنالوجی میں چین نے ایک اور منفرد اعزاز حاصل کر لیا‘چین میں 1007روبوٹس نے ایک ساتھ ناچ کر گنیز بک آف ورلڈ میں اپنا نام درج کرالیاجمعرات کو چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے شہر شندونگ میں ایک میلے میں 1040ربوٹس کو ڈانس کے لیے اکٹھارکھا گیا لیکن ان میں سے بعض گر گے اور ڈانس نہ کر سکے جس پر انہیں فوری طور پر فلور سے ہٹا دیا گیا اورانکی جگہ ربوٹس کو ایک قطار میں رکھا گیا اور انہیں ایک سمارت فون کے ذریعے کنٹرول کر کے ڈانس کرایا گیااس دوران تمام ربوٹس نے ایک ساتھ سٹیپ اٹھائے اس میں ہر ربوٹس کی اونچائی 19انچ تھی تمام نے ایک منٹ تک ڈانس کیا۔

ڈانس کے انعقاد کرنے والی کمپنی نے بتا یا کہ تمام ربوٹس ایک موبائل سے کنٹرول ہو رہے تھے اور ان کے مشترکہ ناچ میں یہ سب سے بڑی کسی موبائل وائرلیس سگنل کی مداخلت تھی اس سے پورا کھیل بگڑ سکتا تھا لیکن اس کے لیے کمپنی نے مضبوط انکرپش ٹیکنالوجی استعمال کی اس کارنامے کے بعد کمپنی کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے سرٹیفیکیٹ دیا گیا یاد رہے اس سے قبل 540ربوٹس نے ڈانس کیا تھا جنکا اب 1000سے زائد ربورٹس نے ڈانس کر کے ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
وقت اشاعت : 11/08/2016 - 15:02:24

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں