اللہ کا شکر ہے والد حیات ہیں، شعیب محمد کی حنیف محمد کے انتقال کی تردید
تازہ ترین : 1

اللہ کا شکر ہے والد حیات ہیں، شعیب محمد کی حنیف محمد کے انتقال کی تردید

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اگست ۔2016ء ) لٹل ماسٹر حنیف محمد کے صاحبزادے شعیب محمد نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے، ان کے والد حنیف محمد حیات ہیں، ان کے دل کی دھڑکن 6منٹ کے لئے بند ہوگئی تھی لیکن فوری طبی امداد کے بعد دھڑکن بحال ہوگئی ۔ شعیب محمد کا کہنا تھا کہ حنیف محمد کے دل کی دھڑکن کچھ لمحوں کے لیے بند ہوئی تھی۔ کراچی کے مقامی اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد حنیف زندہ ہیں ، ان کی دھڑکن بحال ہوگئی ہے اور انتہائی نگہداشت کے شعبے میں ہیں۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر اور لٹل ماسٹر حنیف محمد طویل عرصے سے پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا اور کراچی کے مقامی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
وقت اشاعت : 11/08/2016 - 14:55:40

اپنی رائے کا اظہار کریں