چینی صدر نے دو نئے سفیروں کی تقرری کر دی

جمعرات 11 اگست 2016 14:52

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) چین کے صدر شی جن پنگ نے دو نئے سفیروں کی تقرری کر دی ہے ، تقرری کی منظوری نیشنل پیپلز کانگریس کی سٹینڈنگ کمیٹی نے دی تھی ۔

(جاری ہے)

قومی قانون سازوں کے بیان کے مطابق کی کیان جنگ کو شام کا سفیر مقرر کیا گیا ہے جو وہاں سے سبکدوش ہونیوالے سفیر وانگ کی جیانگ کی جگہ لیں گے جبکہ سانگ یو من کو ٹرینی داد اور ٹوبیگو کا سفیر مقرر کیا گیا ہے ، وہ ہوانگ ژنگ یوان کی جگہ لیں گے ۔

متعلقہ عنوان :