چین کینیا تعلقات چین افریقی تعاون کی بہترین مثال ہیں

افریقی عوام خطے کو درپیش مسائل حل کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں چین افریقی ممالک کا اہم شراکت دار ہے ، چینی وزیرخارجہ کی اپنے ہم منصب اور صدر سے ملاقات

جمعرات 11 اگست 2016 14:52

نیروبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چینی کمپنیوں کی طرف سے افریقی ممالک میں تعمیر کی گئی ریلوے لائنیں چین افریقی تعاون کی بہترین مثال کی حیثیت اختیار کر گئی ہیں ، نیروبی ممباسہ ریلوے لائن اس کی ایک بہترین مثال ہے ، ریلوے لائن چینی کمپنی نے تعمیر کی ہے ، یہ کینیا کی ممباسہ بندر گاہ سے نیروبی تک جاتی ہے جبکہ اس منصوبے کی کامیابی کے بعد اس ریلوے لائن کو ملک کے مغربی باڈر تک توسیع دینے کے معاہدے پر بھی دستخط ہو گئے ہیں ، یہ ریلوے لائنیں چین کے سازوسامان اور چینی معیار کے مطابق تعمیر کی گئی ہیں، اس منصوبے کی تعمیر سے ملک میں روز گار کے چالیس ہزار نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں جن میں سے 20ہزار مقامی افراد کیلئے ہیں ، اس کے علاوہ کینیا کے افراد کو اس سلسلے میں ضروری تربیت بھی دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے یہاں نیروبی میں کینیا کی وزیر خارجہ امینہ محمد کے ساتھ ایک ملاقات میں کہی ہے ، چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ افریقہ کے مسائل حل کرنا افریقی عوام کے اپنے ہاتھ میں ہے تاہم چین افریقی مسائل کے حل کیلئے اپنی تعاون جاری رکھے گا تاہم انٹر گورنمنٹ اتھارٹی برائے ترقی (آئی جی اے ڈی ) اس میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔آئی جی اے ڈی نے جنوبی افریقہ میں امن کے فروغ کیلئے مثبت کوششیں کی ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ افریقی عوام اپنی صاحیتوں سے اپنے مسائل حل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گی ۔

انہوں نے کہا کہ چین اور کینیا قابل اعتماد دوست ہیں ۔ چینی وزیر خارجہ نے کینیا کے صدر او ہورو کلیاٹا سے بھی ملاقات کی،چین اور کینیا کے مثالی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ، ا س موقعہ پر کینیا کے صدر نے چین اور کینیا کے مثالی تعلقات کی تعریف کی اور چینی صدر شی جن پنگ کے نظریہ بیلٹ اینڈ روڈ کو ایک بہترین منصوبہ قرار دیا، انہوں نے چین کو کینیا کا مخلص دوست اور اہم شراکت دار قرارد یتے ہوئے کینیا میں چینی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا۔ یاد رہے کہ آئی جی اے ڈی گروپ نے جبوتی اری ٹیریا ، ایتھوپیا ، کینیا ، صومالیہ ، سوڈان ، جنوبی سوڈان اوریوگنڈا شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :