گوجرانوالہ،حساس ادارے اور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن، 24 افراد گرفتار

جمعرات 11 اگست 2016 14:29

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء ) گوجرانوالہ میں تھانہ سیٹلائیٹ ٹاوٴن کے علاقہ میں حساس ادارے اور پولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن میں 24 مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

حساس ادارے اور پولیس نے سیٹلائیٹ ٹاوٴن کے علاقہ پونڈانوالہ چوک، دیوی والا تالاب، لنڈا بازار اور چمڑا منڈی سمیت متعدد علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے چوبیس مشکوک افراد کو حراست میں لے کر ان کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اس کے علاوہ شہر بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی پر کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :