ایران میں پولیس کی گاڑی پر حملہ، ایک اہلکار ہلاک،حملہ آورفرار
تازہ ترین : 1

ایران میں پولیس کی گاڑی پر حملہ، ایک اہلکار ہلاک،حملہ آورفرار

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اگست ۔2016ء)ایران میں پولیس کی ایک گاڑی پر حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے ۔ ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق یہ حملہ کْرد اکثریتی علاقے میں گزشتہ روز کیا گیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق عراقی سرحد کے قریب واقع شہر مریوان م?ں موٹر سائیکل پر سوار ایک حملہ آور نے دھماکا خیز مواد پولیس اہلکاروں کی کار پر پھینکا۔ حالیہ مہینوں کے دوران اس علاقے میں ایرانی فورسز اور کْرد علیحدگی پسندوں کے درمیان متعدد جھڑپیں ہو چکی ہیں جن میں دونوں اطراف کا نقصان ہوا۔
وقت اشاعت : 11/08/2016 - 14:26:43

اپنی رائے کا اظہار کریں