پولیس تھانہ کسووال اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ‘ ایک ڈاکو ہلاک ، پولیس اہلکار ..
تازہ ترین : 1

پولیس تھانہ کسووال اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ‘ ایک ڈاکو ہلاک ، پولیس اہلکار زخمی

کسووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اگست ۔2016ء)پولیس تھانہ کسووال اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ۔ ایک ڈاکو ہلاک ، پولیس اہلکار زخمی۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز شام 7بجے کے قریب پولیس ڈکیتی کے ملزم صابر عرف صابری کاٹھیہ سکنہ جو کہ جسمانی ریمانڈ پر تھا ۔ پولیس اسے برآمدگی کیلئے لے جا رہی تھی کہ کوٹلہ ادیب شہید کے قریب اس کے 4مسلح ساتھیوں نے اسے پولیس کی حراست سے چھڑانے کی کوشش کی جس پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ شروع ہو گیا۔

ڈاکوؤں کی گولیاں لگنے سے صابر عرف صابری موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔ پولیس تھانہ کسووال نے ڈاکو کی نعش اور زخمی پولیس اہلکار کو ٹی ایچ کیو ہسپتال چیچہ وطنی پہنچا دیا ہے۔مارا جانے والا ڈاکو پولیس کو ڈکیتی کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھا-
وقت اشاعت : 11/08/2016 - 14:25:43

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں