پاکستانی رومانوی فلم ”تیری میری لو سٹوری“ اگلے ماہ ریلیز کی جائیگی
تازہ ترین : 1
پاکستانی رومانوی فلم ”تیری میری لو سٹوری“ اگلے ماہ ریلیز کی جائیگی

پاکستانی رومانوی فلم ”تیری میری لو سٹوری“ اگلے ماہ ریلیز کی جائیگی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اگست۔2016ء) اردو زبان میں بننے والی نئی لالی وڈ فلم تیری میری لواسٹوری کا میوزک ریلیز کردیاگیا۔لاہورمیں ہونے والی لانچنگ تقریب میں فلم کی کاسٹ سمیت لالی ووڈ کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔اس فلم کی کہانی ہے پیار محبت کے جال میں پھنسے نوجوانوں کی۔ سلور اسکرین پر نئے فنکار اپنا جلوہ دکھائیں گے۔ فلم میں پس پردہ آوازوں میں گلوکار امانت علی کی آواز بھی سنائی دے گی۔

تیری میری لو اسٹوری کی کاسٹ میں اداکارجوادبشیر، سلمان شاہد، محب مرزا، عشنہ شاہ اور لیلی زبیری شامل ہیں۔ فلم کی میوزک لانچنگ تقریب میں شرکت کرنے والے فنکار پرامید ہیں کہ فلم اپنے میوزک کی طرح سپر ہٹ ثابت ہو گی۔ تیری میری لو اسٹوری بائیس ستمبر کو سلور اسکرین کی زینت بنے گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/08/2016 - 14:16:37

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں