لاہور،شمیم آراء کی یاد میں تعزیتی ریفرنس
تازہ ترین : 1
لاہور،شمیم آراء کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

لاہور،شمیم آراء کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اگست۔2016ء)ماضی کی لیجنڈ اداکارہ، پروڈیوسر اور ہدایتکارہ شمیم آرا کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ ریفرنس میں شریک فنکاروں نے عظیم اداکارہ کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔الحمرا دبی بیٹھک کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس میں سینئر اداکار مصطفی قریشی، غلام محی الدین، بہار بیگم اورہدایتکار سید نور سمیت دیگر فنکاروں نے شرکت کی۔مقررین کا کہنا تھا کہ شمیم آرا اپنے دور کی کامیاب ترین اداکارہ اور فیشن سمبل تھیں،انہوں نے جو پہنا اور جو انداز اپنایا ، وہ زبردست مقبول ہوا۔فنکاروں کا کہنا تھا کہ شمیم آرا نے اداکاری کے میدان میں 20 سال راج کیا،بطور پروڈیوسر اور ہدایتکارہ بھی انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
وقت اشاعت : 11/08/2016 - 14:16:36

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں