اسٹیج ڈرامے میں بھارت کا ہم سے کوئی جوڑ نہیں ‘ صائمہ خان
اسٹیج ڈرامے میں بھارت کا ہم سے کوئی جوڑ نہیں ‘ صائمہ خان

اسٹیج ڈرامے میں بھارت کا ہم سے کوئی جوڑ نہیں ‘ صائمہ خان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اگست۔2016ء) اسٹیج کی مالکہ صائمہ خان نے کہا ہے کہ اسٹیج ڈراموں میں جدت لانے کی ضرورت ہے ‘یک ہی طرح کے اسٹیج ڈرامے اور جگتیں زیادہ عرصے تک نہیں چل سکتیں جس طرح ٹی وی ڈرامہ سیریل میں نئے رائٹر اور ڈائریکٹر آگے آرہے ہیں اسی طرح اسٹیج ڈرامے میں بھی کچھ نیا کر نے کی ضرورت ہے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صائمہ خان نے کہا کہ مجھے چیلجنگ کام کرنے میں مزہ آتا ہے کیونکہ آسان کام تو سب کر سکتے ہیں ۔ ہمارا اسٹیج ڈرامہ دنیا بھر میں دیکھا او ر پسند کیا جاتا ہے جو ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت فلموں کی میدان میں ہمارے مقابلے سبقت لیے ہوئے ہے مگر اسٹیج ڈرامے میں بھارت کا ہم سے کوئی جوڑ نہیں ہے ۔
وقت اشاعت : 11/08/2016 - 14:10:08

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں