ایکواڈور نے سویڈن کو اسانج سے انٹرویو کی اجازت دے دی
تازہ ترین : 1

ایکواڈور نے سویڈن کو اسانج سے انٹرویو کی اجازت دے دی

ایکواڈور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اگست۔2016ء)ایکواڈور نے سویڈش حکام کو وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج سے انٹرویو کی اجازت دے دی ہے۔ یہ بات کیٹو حکومت کی طرف سے گزشتہ شب بتائی گئی۔ ایکواڈور کی وزارت خارجہ کے مطابق سویڈش حکام کو اس سلسلے میں ایک خط لکھا گیا ہے کہ وہ لندن میں قائم ایکواڈور کے سفارت خانے میں موجود جولیان اسانج سے اپنی ایک ملاقات طے کر لیں۔ اسانج جون 2012ء سے لندن میں ایکواڈور کے سفارت خانے میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ بیان کے مطابق یہ ملاقات آئندہ چند ہفتوں میں ہو گی۔۔
وقت اشاعت : 11/08/2016 - 14:07:54

اپنی رائے کا اظہار کریں