Live Updates

مصباح نے اوول ٹیسٹ کو "آر پار" قرار دیکر ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیدیا

جمعرات 11 اگست 2016 14:00

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 اگست۔2016ء) مصباح الحق نے کرکٹ کو الوداع کہنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اوول ٹیسٹ ان کے لیے بہت اہم ہے۔ اوول میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رپورٹرز نے مصباح الحق پر ریٹائرمنٹ کے حوالے سے سوالوں کی بوچھاڑ کر دی۔

(جاری ہے)

جواب میں مصباح الحق نے کرکٹ کو الوداع کہنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اوول ٹیسٹ پاکستان اور خود ان کے لیے بہت اہم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مستقبل کے بارے میں ان کا فیصلہ سیریز کے آخر میں ہو گا۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں کسی نوجوان کھلاڑی کے لیے ان کی جگہ لینا مشکل ہو گا۔ ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :