لاہورہائیکورٹ نے زرعی انکم ٹیکس نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روک دیا
تازہ ترین : 1

لاہورہائیکورٹ نے زرعی انکم ٹیکس نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روک دیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اگست۔2016ء) لاہورہائیکورٹ کے جسٹس جسٹس شاہد بلال نے پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے زرعی انکم ٹیکس نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روک دیا ہے۔ مقامی کسان درخواست گزار نے عدالت عالیہ کے روبرو موقف اختیار کیا تھا کہ پنجاب حکومت نے کسان پیکیج کے اعلان کے بعد کسانوں سے ٹیکس لینا شروع کردیا جو ازخود حکومت کے زرعی پیکیج کی نفی ہے لہٰذا زرعی انکم ٹیکس کی ادائیگی کے حکومتی نوٹیفکیشن پرعملدرآمد روکا جائے۔
وقت اشاعت : 11/08/2016 - 14:00:04

اپنی رائے کا اظہار کریں