کویت: زائدالمعیاد اشیاء فروخت کرنے والی کمپنی سِیل

جمعرات 11 اگست 2016 13:52

کویت: زائدالمعیاد اشیاء فروخت کرنے والی کمپنی سِیل

کویت: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اگست 2016ء) : وزارتِ صنعت و تجارت کے حکام نے ایک کاروائی کے دوران زائد المعیاد اشیاء فروخت کرنے والی کمپنی کو سِیل کر دیا۔ وزارتِ تجارت کے حکام کا کہنا ہے کہ کمپنی انتظامیہ شہر میں زائد المیعاد اشیاء فروخت کر ر ہی تھی۔ کمپنی کے ملازمین اشیاء پر نئی تاریخ کا لیبل لگا کر اسے مارکیٹ میں سپلائی کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

پکڑی جانے والی اشیا ء میں 5000 غیر قانونی ہئیر کریم جس کو وزارتِ صحت سے رجسٹرڈ بھی نہیں کروایا گیا۔ کاروائی کے دوران کمپنی کے متعدد ملازمین کو بھی گرفتار کر لیاگیا۔ وزارتِ تجارت کے ترجمان نے مقامی اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم جعلی اور زائدالمعیاد اشیاء بیچنے والوں کے خلاف موثر کاروائی کر رہے ہیں ۔ اور کسی کو بھی شہریوں کی صحت سے کھیلنے نہیں دیا جائے گا۔