اتحاد امت و عظمت حرمین شریفین کانفرنس 21 اگست کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی

مسلمان اپنے ممالک کے تحفظ کی صلاحیت رکھتے ہیں کسی بھی اندرونی یا بیرونی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،حافظ عبدالکریم

جمعرات 11 اگست 2016 13:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 اگست۔2016ء) مرکزی جمعیت الحدیث پاکستان کے ناظم اعلی و قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئر مین ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا کہ ترکی ، سعودی عرب اور پاکستان کے مسلمان اپنے ممالک کے تحفظ کی صلاحیت رکھتے ہیں کسی بھی اندرونی یا بیرونی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،مرکزی جمعیت الحدیث پاکستان کے زیر اہتمام21 اگست کو اتحاد امت و عظمت حرمین شریفین کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہوگی جس کی صدارت سینیٹرپروفیسر ساجد میر کریں گے ان خیالات کااظہا انہوں نے اتحاد امت و عظمت حرمین شریفین کانفرنس کے سلسلہ میں فیصل آباد ، جھنگ ،ٹوبہ ، گوجرہ ، چنیوٹ اور سرگودھا کے ذمہ داران راہنماؤں اور کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کو ئٹہ بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ سمیت دھماکوں کا مقصد پاکستان میں امن و امان کی کوششوں کو صبو تارکر نا ہے مسلم لیگ (ن ) یوتھ ونگ کے جنرل سیکرٹری چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گے اور 21 اگست کو اتحاد امت و عظمت حرمین شریفین کانفرنس کے سلسلہ میں اسلام آباد پہنچیں گے اور موقعہ پر مولانا محمد یوسف انور، حافظ عبدالعلیم یزادنی ،بہاد ر علی سیف ، حافظ محمد شریف ، حافظ عبدالرحمن آزادی ، حافظ شفیق کاشف ، مولانا ارشاد الحق ا ثری ، مولانا عبدالرشد ہجازی ، حافظ اکبر جاوید ، حاجی بشیر احمد ، ثناء اللہ ثاقب اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اوراس عزم کا اظہارکیا کہ حرمین شریفین اور سعودی عرب جو پاکستانی قوم کا محسن ہے اسکی ایک اپیل پر اسلامیان پاکستان سعودی عر ب کی بقا امن وامان استحکام کے لیے جانیں نچاور کر دے گے ۔

۔

متعلقہ عنوان :