آزاد کشمیر کے ایک گھر میں جنگلی چیتا گھس گیا

گھرکے مالک نے جنگلی چیتے کو30گھنٹے تک کمرے میں بندکیے رکھا،تاہم چیتے نے گاؤں میں کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا یا۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 11 اگست 2016 13:44

آزاد کشمیر کے ایک گھر میں جنگلی چیتا گھس گیا

باغ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اگست2016ء) :آزاد کشمیر کے گاؤں سری منگ کے ایک گھرمیں جنگلی چیتا گھس گیا،گھر کے مالک نے جنگلی چیتے کو30گھنٹے تک کمرے میں بندکیے رکھا،تاہم چیتے نے گاؤں میں کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا یا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے گاؤں سری منگ کے ایک گھرکے کمرے میں جنگلی چیتا گھس گیا ۔گھر کے مالک نے دروازہ بند کرکے چیتے کو 30گھنٹے تک کمرے میں بند کیے رکھا۔تاہم بعدازا ں گاؤں کے سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں دروازہ کھول کر چیتے کو جنگل کی طرف بھگا یاگیا۔ذرائع کے مطابق چیتے کی موجودگی سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

متعلقہ عنوان :