افغانستان ، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن کلین اپ ، 32 داعش جنگجو ہلاک ، 26 سے زائد زخمی ..
تازہ ترین : 1

افغانستان ، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن کلین اپ ، 32 داعش جنگجو ہلاک ، 26 سے زائد زخمی

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اگست۔2016ء) افغانستان میں سیکورٹی فورسز آپریشن کلین اپ کے نتیجے میں 32 داعش جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ ننگرہار میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کلین اپ کے نتیجے میں 32 داعش جنگجو ہلاک جبکہ 26 سے زائد زخمی ہو گئے ۔ فورسز نے متعدد جنگجوؤں کو گرفتار کر کے ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا ہے ۔
وقت اشاعت : 11/08/2016 - 13:41:49

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں