سابق مایہ ناز فاسٹ باؤلر چمندا واس سری لنکا کرکٹ کے فاسٹ باؤلنگ کنسلٹنٹ مقرر

جمعرات 11 اگست 2016 12:53

سابق مایہ ناز فاسٹ باؤلر چمندا واس سری لنکا کرکٹ کے فاسٹ باؤلنگ کنسلٹنٹ ..

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) سابق مایہ ناز فاسٹ باؤلر چمندا واس سری لنکا کرکٹ کے فاسٹ باؤلنگ کنسلٹنٹ مقرر ہو گئے۔ چمندا واس کو ڈیڑھ برس بعد سری لنکا کرکٹ میں نئی ذمہ داری دی گئی وہ اس سے قبل بطور باؤلنگ کوچ آئی لینڈرز کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

سری لنکا کرکٹ کنسلٹنٹ اروندا ڈی سلوا نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے ضروری ہے کہ سابق کھلاڑیوں کے تجربے سے فائدہ اٹھایا جائے اور چمندا واس کی تقرری بھی اسی کی کڑی ہے۔ چمندا واس نے کہا کہ سری لنکا کرکٹ کا فاسٹ باؤلنگ کنسلٹنٹ مقرر ہونا اعزاز کی بات ہے، ملک بھر سے نئے نوجوان کھلاڑیوں کو تلاش کر کے ان کی کارکردگی کو بہتر بنانے پر فوکس ہو گا۔

متعلقہ عنوان :