سارہ احمد اولمپکس تمغہ حاصل کرنے والی پہلی عرب خاتون بن گئیں
تازہ ترین : 1
سارہ احمد اولمپکس تمغہ حاصل کرنے والی پہلی عرب خاتون بن گئیں

سارہ احمد اولمپکس تمغہ حاصل کرنے والی پہلی عرب خاتون بن گئیں

ریوڈی جنیرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اگست ۔2016ء)مصری ویٹ لفٹر سارہ احمد خواتین کے 69 کلوگرام کے مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیت کر عرب دنیا کی پہلی ایتھلیٹ بن گئی ہیں جنھوں نے اولمپکس میں کسی بھی مقابلے میں کوئی تمغہ حاصل کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق برازیل کے شہر ریو میں جاری اولمپکس مقابلوں کے دوران حجاب میں ملبوس 18 سالہ سارہ احمد نے 255 کلوگرام وزن اٹھا کر چینی شیانگ یانمے اور قزاقستان کی ظہیرہ زاپارکول کے بعد تیسری پوزیشن حاصل کی۔مصر نے ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں آخری بار 1948 میں اولمپکس تمغہ جیتا تھا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/08/2016 - 12:47:57

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں