پروڈیوسر افتخار علی ورک نے جشن آزادی کے حوالے سے سپیشل ڈرامہ مکمل کرلیا

جمعرات 11 اگست 2016 12:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء ) پی ٹی وی لاہور کے سینئر پروڈیوسر افتخار علی ورک نے جشن آزادی کے حوالے سے سپیشل ڈرامہ مکمل کرلیا ۔

(جاری ہے)

بتایاگیاہے کہ جشن آزادی کے موقع پر سینئر پروڈیوسر افتخار علی ورک نے ”ٹرین 47“ کے نام سے سپیشل ڈرامہ تیار کیا ہے جس میں سینئر اداکار قومی خان ، سہیل سمیر ، کنزہ ، رداعاصم اور ذیشان سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ ڈرامہ کو جشن آزادی کی مناسبت سے 14 اگست کو شام 7;45پر پی ٹی وی ہوم سے آن اےئر کیا جائے گا ۔