اداکارہ ردا عاصم کی اپنی والدہ کے لئے دعائے صحت کی اپیل

جمعرات 11 اگست 2016 12:38

اداکارہ ردا عاصم کی اپنی والدہ کے لئے دعائے صحت کی اپیل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء ) اداکارہ ردا عاصم نے اپنی والدہ کے لئے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ ردا عاصم کی والدہ ان دنوں گردوں کے عارضے میں مبتلا ہونے کے باعث شدید علیل ہیں ۔

(جاری ہے)

ردا عاصم نے فنکار برادری کے ساتھ اپنے مداحوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ان کی والدہ کی صحت یابی اور تندرستی کیلئے دعا کریں ۔