ڈرامہ سریز ”بلبلے “سے جوشہرت ملی ہے وہ ذہن کے کسی حصے میں بھی نہیں تھی ‘ محمود ..
تازہ ترین : 1
ڈرامہ سریز ”بلبلے “سے جوشہرت ملی ہے وہ ذہن کے کسی حصے میں بھی نہیں ..

ڈرامہ سریز ”بلبلے “سے جوشہرت ملی ہے وہ ذہن کے کسی حصے میں بھی نہیں تھی ‘ محمود اسلم

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اگست ۔2016ء )ورسٹائل اداکار محمود اسلم نے کہا ہے کہ ڈرامہ سریز ”بلبلے “سے مجھے جوشہرت ملی ہے وہ میرے ذہن کے کسی حصے میں بھی نہیں تھی ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ لاہورپی ٹی وی میں بے شمار ایسے کریکٹر کئے جنہوں نے مجھے بھرپور پہچان اورشہرت دی جن میں ڈرامہ سیریل سمندر ،ڈرامہ سیریل دن، ڈرامہ سیریل جنجال پورہ میں ایسے یادگار کریکٹر ادا کیے کہ ہر سو میرے چرچے ہونے لگے اورا س کے ساتھ بے شمار ڈرامہ سیریل میں بھی اداکاری کی مگر کراچی میں بننے والے ڈرامہ سیریل ”بلبلے “میں محمود کے نام سے میرا جو کریکٹر ہٹ ہوا وہ آج بچے بچے کی زبان پر ہے اور یہی کسی اداکار کی کامیابی ہوتی ہے ۔

محمود اسلم نے کہاکہ ڈرامہ سیریل ”بلبلے “اس اعتبار سے منفرد ہے کہ اس میں کام کرنے والے چاروں کریکٹر مومو ، خوبصورت ،نبیل اور محمود کو پورے پاکستان میں بھرپور شہرت حاصل ہوئی ۔
وقت اشاعت : 11/08/2016 - 12:38:16

اپنی رائے کا اظہار کریں