زیبا بختیار نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز ستمبر میں کریں گی
تازہ ترین : 1
زیبا بختیار نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز ستمبر میں کریں گی

زیبا بختیار نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز ستمبر میں کریں گی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اگست۔2016ء ) لالی ووڈ کی معروف اداکارہ زیبا بختیار اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز ستمبر میں کریں گی ، میڈیا سے گفتگو کے دوران اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ بطور پروڈیوسر اس فلم کو روائتی ڈگر سے ہٹ کر منفرد انداز کی فلم بنانا چاہتی ہیں تاکہ یہ فلم عوام کی امیدوں پر پوری اتر سکے ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ان دنوں فلم کے سکرپٹ پر کام کر رہی ہیں اور جلد اس کا ہوم ورک مکمل کر لیا جائے گا ، فلم میں ٹی وی اور فلم کے نوجوان اور باصلاحیت اداکاروں کو کام کرنے کا موقع دیا جائے گا ۔

زیبا بختیار نے کہا کہ وہ چند روز میں وہ ایک پریس کانفرنس میں فلم کے نام کا بھی اعلان کریں گی ۔ یاد رہے کہ ماضی میں بھی زیبا بختیار ”بابو“ اور”مشن“ کے نام سے فلمیں پروڈیوس کر چکی ہیں ۔
وقت اشاعت : 11/08/2016 - 12:23:00

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں