مصباح نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیدیا
تازہ ترین : 1
مصباح نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیدیا

مصباح نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیدیا

لندن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11اگست۔2016ء )قومی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے کرکٹ کو الوداع کہنے کا عندیہ دے دیا ۔انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ سے قبل اوول میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رپورٹرز نے42سالہ مصباح الحق پر ریٹائرمنٹ کے حوالے سے سوالوں کی بوچھاڑ کر دی جس کے جواب میں پاکستانی کپتان نے کرکٹ کو الوداع کہنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اوول ٹیسٹ پاکستان اور ان کیلئے بہت اہم ہے، وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ سیریز کے آخر میں کریں گے ۔ مصباح الحق کا مزید کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں کسی نوجوان کھلاڑی کے لیے ان کی جگہ لینا مشکل ہو گا۔

وقت اشاعت : 11/08/2016 - 12:13:44

اپنی رائے کا اظہار کریں