کریمیا میں مسلح دراندازی کرنے کا روسی الزام بے بنیاد ہے، یوکرائین
تازہ ترین : 1

کریمیا میں مسلح دراندازی کرنے کا روسی الزام بے بنیاد ہے، یوکرائین

کیف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اگست ۔2016ء)یوکرائن کی دفاعی انٹیلی جنس ایجنسی نے کریمیا میں مسلح دراندازی کرنے کے روسی الزام کی سختی سے تردید کی ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق اس ایجنسی کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اس معاملے میں روس نے جعلی معلومات فراہم کی ہیں۔ قبل ازیں روس کی فیڈرل سکیورٹی سروس (ایف ایس بی) نے یوکرائین کی خصوصی فورسز کی کریمیا میں مسلح دراندازی کے منصوبے کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔ ایف ایس بی نے دعویٰ کیا تھا کہ اس دوران ایک روسی فوجی اور ان کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیا ہے۔
وقت اشاعت : 11/08/2016 - 11:51:14

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں