لیبیا کی فورسز کاداعش کے ہیڈکوارٹر پرقبضہ،اسپتال،یونیورسٹی کا کنٹرول بھی حاصل
جمعرات 11 اگست 2016 11:30
(جاری ہے)
حکومت حمایتی فورسز کا کہنا تھا کہ دولت اسلامیہ کے جنگجو اب بھی سرت شہر کے تین رہائشی مقامات اور سمندر کے قریبی ویلا کملیکس میں موجود ہیں۔تاہم گذشتہ چند ہفتوں سے دولت اسلامیہ کے خلاف کیے جانے والے حملوں کا سب سے بڑا مقصد اواگدوگو سینٹر پر قبضہ حاصل کرنا تھا۔
ترجمان ردا عیسی کا کہنا تھا کہ فورسز نے سرت میں ابن سینا ہسپتال اور یونیورسٹی کیمپس کا کنٹرول بھی حاصل کر لیا ہے۔انھوں نے مزید بتایا کہ اس دوران کم از کم تین اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں جبکہ دولت اسلامیہ کے تقریباً 20 جنگجو ہلاک ہوئے ۔امریکی اندازے کے مطابق سرت شہر میں دولت اسلامیہ کے ایک ہزار کے قریب جنگجو ہیں جن میں سے زیادہ تر غیر ملکی اور عراق، شام لڑائی سے آنے والے ہیں۔ادھر داعش سے منسلک نیوز ایجنسی کا کہنا تھا کہ دولت اسلامیہ نے سرت میں لیبیا کا ایک لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے۔حکومتی فورسز نے بتایا ہے کہ ایک طیارے سے ان کا رابطہ ختم ہو گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس طیارے پر دو افراد سوار تھے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.