فیصل آباد میں پولیس کی فائرنگ سے خاتون زخمی

جمعرات 11 اگست 2016 11:15

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء ) فیصل آباد میں فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئی۔ شوہر نے الزام عائد کیا ہے کہ اسکی بیوی پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہوئی ہے جبکہ پولیس کاکہناہے کہ مشکوک افراد کے شبہ میں فائرنگ کی گئی۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی جڑانوالہ ڈاکٹر فرخ کے مطابق فائرنگ کاواقعہ جسوانہ کے علاقیمیں پیش آیا جب موبائل وین میں سوار پولیس اہلکاروں نے مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن ان کے نہ رکنے پر فائرنگ کردی جس سے خاتون زخمی ہوگئی۔

دوسری جانب متاثرہ خاتون کے شوہر امیر علی نے الزام عائد کیاہے کہ وہ موٹرسائیکل پر بیوی اور بیٹا کیساتھ جارہاتھاکہ پولیس نے فائرنگ کردی۔ جس سے بیوی زخمی اوربیٹا موٹرسائیکل سے گر کر زخمی ہوا۔ زخمیوں کو سول اسپتال فیصل آباد منتقل کردیاگیا ۔ ایس ایس پی کاکہناہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔پولیس اہلکار ملوث ہوئے تو کارروائی کی جائے گی۔