لاہور پولیس کا شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 30 افراد گرفتار

جمعرات 11 اگست 2016 11:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء ) لاہور پولیس کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 30 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

سرچ آپریشن مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر لاری اڈہ، نواں کوٹ کے نجی بس اڈوں، وحدت کالونی، نولکھا اور واہگہ بارڈر سے ملحقہ آبادیوں میں کیا گیا۔ سرچ آپریشن میں پولیس کے ساتھ حساس اداروں کے اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔ سرچ آپریشن کے دوران شہریوں کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی اور شناختی کوائف کی جانچ پڑتال کی گئی۔ شناختی دستاویزات کی عدم دستیابی پر 30 افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :