کوٹلی جیل سے سزائے موت کے دو قیدی فرار،گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن

جمعرات 11 اگست 2016 11:14

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء ) آزاد کشمیر کی ڈسٹرکٹ جیل سے سزائے موت کے دو قیدی فرار ہوگئے۔ جیل ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کی دوسری بڑی جیل کوٹلی میں قید سزائے موت کے دوقیدی جیل سے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

فرار قیدیوں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شر وع کردیا گیا ۔ ذرائع کاکہناہے کہ قیدی مزمل بابراور ارسلان قتل سمیت دیگر سنگین مقدمات میں ملوث ہیں۔انھیں اسی ماہ سزائے موت دیئے جانے کا امکان تھا۔

متعلقہ عنوان :