وزیر آباد ، بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی ، خاتون جاں بحق، 3افراد زخمی
تازہ ترین : 1

وزیر آباد ، بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی ، خاتون جاں بحق، 3افراد زخمی

وزیر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اگست ۔2016ء )وزیر آباد کے علاقے میں بارش کے باعث خستہ حال مکان کی چھت گر گئی جس کی زد میں آکر خاتون جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے ۔ وزیرا ٓباد میں بارش کے باعث ایک مکان کی چھت گر گئی اور ملبے تلے دب کر خاتون جاں بحق ہو گئی۔ واقعے میں تین افراد زخمی ہوئے جنہیں ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ واقعے کے بعد مقامی افراد نے ریسکیو کو طلب کیا جنہوں نے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد ملبہ ہٹا کر لاش نکالی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
وقت اشاعت : 11/08/2016 - 11:14:42

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں