کوئٹہ : زرغون روڈ پر سریاب فلائی اوور کے قریب دھماکہ ، 15 افراد زخمی
تازہ ترین : 1

کوئٹہ : زرغون روڈ پر سریاب فلائی اوور کے قریب دھماکہ ، 15 افراد زخمی

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اگست 2016ء ): کوئٹہ میں زرغون روڈ پر سریاب فلائی اوور کے قریب دھماکہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق دھماکے میں 15 افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر داخلہ نے بتایا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد میں 5 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول بم سے کیا گیا اور دھماکے کے وقت فلائی اوور سے وفاقی شرعی عدالت کے جج کی گاڑی گزر رہی تھی البتہ دھماکے میں جج محفوظ رہے۔ خیال رہے کہ رواں ہفتے کوئٹہ میں یہ دوسرا دھماکہ ہے ۔ اس سے قبل کوئٹہ کے سول اسپتال کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 72 افراد شہید جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/08/2016 - 11:11:18

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں