اسلام آباد کے ایف 10 ایریا میں سرعام برہنہ حالت میں ہنگامی آرائی کرنے والی خاتون ..
تازہ ترین : 1
اسلام آباد کے ایف 10 ایریا میں سرعام برہنہ حالت میں ہنگامی آرائی کرنے ..

اسلام آباد کے ایف 10 ایریا میں سرعام برہنہ حالت میں ہنگامی آرائی کرنے والی خاتون نہیں بلکہ خواجہ سرا نکلی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اگست 2016ء)اسلام آباد کے ایف 10 ایریا میں سرعام برہنہ حالت میں ہنگامی آرائی کرنے والی خاتون کی بجائے خواجہ سرا نکلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی شاہراہ پر ایک برہنہ لڑکی کے نکل آنے کی ویڈیو گذشتہ رات ہی سے سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی ہے۔ پہلے پہل یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ مذکورہ لڑکی کو کسی نے گاڑی میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور وہ احتجاجاً ایسی حرکت کر رہی ہے۔

تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ یہ سب کچھ منصوبہ بندی سے کیا گیا۔ اب اس حوالے سے مزید نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔ نجی ٹی وی کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ ویڈیو میں موجود شخص نے پولیس کو ایف آئی آر درج کروا دی ہے جس میں اس نے انکشاف کیا ہے کہ اسے حراساں کرنے والی خاتون نہیں بلکہ خواجہ سرا تھی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/08/2016 - 00:44:55

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں