ایمرٹس ائیرلائن کی جانب سے 3 اگست کے حادثے کے متاثرہ مسافروں کو 7 ہزار ڈالر معاوضہ ..
تازہ ترین : 1
ایمرٹس ائیرلائن کی جانب سے 3 اگست کے حادثے کے متاثرہ مسافروں کو 7 ہزار ..

ایمرٹس ائیرلائن کی جانب سے 3 اگست کے حادثے کے متاثرہ مسافروں کو 7 ہزار ڈالر معاوضہ ادا کرنے کا فیصلہ

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اگست 2016ء) ایمرٹس ائیرلائن کی جانب سے 3 اگست کے حادثے کے متاثرہ مسافروں کو 7 ہزار ڈالر معاوضہ ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رواں ماہ کی 3 تاریخ کو دبئی ائیرپورٹ پر ایمرٹس ائیرلائن کا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔ حادثے میں طیارہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا تاہم اس میں موجود 300 سے زائد مسافروں کو کو معجزاتی طور پر بچا لیا گیا تھا۔

اس دوران کئی مسافر زخمی ہو گئے تھے جبکہ ایک فائر فائٹر اپنی جان گنوا بیٹھا تھا۔ اب کمپنی نے اس حادثے کے متاثرہ تمام مسافروں کو 7 ہزار ڈالرز کا معاوضہ ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے تمام مسافروں کو مطلع کر دیا گیا ہے۔ جبکہ شہید ہو جانے والے فائر فائٹر کے اعزاز میں دبئی سول ڈیفنس اکیڈمی کا ایک حال ان کے نام سے منسوب کر دیا گیا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 10/08/2016 - 23:06:11

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں