برمنگھم ٹیسٹ میں بال ٹمپرنگ کی خبریں بے بنیاد: الیسٹر کک
تازہ ترین : 1
برمنگھم ٹیسٹ میں بال ٹمپرنگ کی خبریں بے بنیاد: الیسٹر کک

برمنگھم ٹیسٹ میں بال ٹمپرنگ کی خبریں بے بنیاد: الیسٹر کک

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 10اگست ۔2016ء) برطانوی ٹیم کے کپتان الیسٹر کک نے برمنگھم ٹیسٹ میں بال ٹمپرنگ کی تردید کر دی،بولے کہ پاکستانی میڈیا کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف برمنگھم ٹیسٹ کے آخری روز زانگلینڈ کی حیران کن فتح کے بعد میزبان گیند بازوں پر بال ٹمپرنگ کے الزامات لگے ،اس تنازع پر کپتان الیسٹر کک بوکھلاہٹ کا شکارنظر آئے۔

لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الیسٹر کک کا کہنا تھا کہ انگلینڈ نے پاکستانی میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں ، ہم نے ایجبسٹن ٹیسٹ میں کامیابی کے لیے منفی ہتھکنڈے استعمال نہیں کیے، جوروٹ نے جائز طریقے سے گیند کو چمکایا تھا ،کوئی بال ٹمپرنگ نہیں کی۔ انگلش کپتان تجربہ کار فاسٹ باﺅلر جیمز اینڈرسن کی بال ٹمپرنگ کا معاملہ گول کر گئے۔

وقت اشاعت : 10/08/2016 - 22:53:27

اپنی رائے کا اظہار کریں