نیشنل پولیس بیورو کے زیر اہتمام ریٹائرڈ آئی جیزکی دوسری کانفرنس کا انعقاد

صوبوں اور وفاق کے50 سے زائد سابق پولیس سربراہان اور موجودہ سینئر پولیس افسروں کیشرکت

بدھ 10 اگست 2016 22:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) نیشنل پولیس بیورو کی جانب سے بدھ کو ریٹائرڈ آئی جیزکی دوسری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبوں اور وفاق کے50 سے زائد سابق پولیس سربراہان اور سینئر پولیس افسروں نے شرکت کی ، اس کانفرنس کا مقصد محکمہ پولیس کی کار کردگی کو بہتر بنانے کے لئے سفارشات مرتب کرنا تھا جو وزارت داخلہ کو بھجوائی جائینگی ، کانفرنس کے مختلف سیشن ہوئے جس میں متفقہ طور پر پولیس کی کارکر دگی کو بہتر بنانے کے لئے بیرونی مداخلت کی روک تھام کو یقینی بنانے کی سفارش بھی کی گئی ہے،آئی جی کے پی کے ناصر خان درانی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق پولیس افسروں کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کی اہمیت کو اجاگر کیا جبکہ نیشنل پولیس بیورو کے ڈائریکٹر جنرل اقبال محمود نے پولیس کی کار کردگی کو بہتر بنانے کے لیے سابق افسروں کی سفارشات پر من و عن عمل در آمد کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سفارشات وفاقی وزارت داخلہ کو ارسال کی جائینگی۔

متعلقہ عنوان :