پاکستانی سفیر ابرار حسین کا پاک افغان بارڈر ،شہید موڑ،نادراافس اور مچنی چیک پوسٹ ..
تازہ ترین : 1

پاکستانی سفیر ابرار حسین کا پاک افغان بارڈر ،شہید موڑ،نادراافس اور مچنی چیک پوسٹ کا دورہ

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اگست ۔2016ء ) افغانستان میں تعینات پاکستانی سفیر ابرار حسین نے پاک افغان بارڈر ،شہید موڑ،نادراافس اور مچنی چیک پوسٹ کا دورہ کیا۔ افغانستان میں تعینات پاکستانی سفیر ابرار حسین براستہ پاک افغان بارڈر طورخم پاکستان کا دورہ کیاانہوں نے پہلے پاک افغان بار ڈر طورخم کا معائنہ کیا اور شہید موڑ گئے جہاں پر سیکورٹی کو چیک کر کے مچنی چیک پوسٹ گئے وہاں پر مختصر قیام کر کے واپس افغانستان چلے گئے اس موقع پر پاکستانی سفیر کیساتھ جنرل کو نسلر محمد فرمان اﷲ،اے پی اے لنڈیکوتل رحیم اﷲ محسود اور طورخم کے پاسپورٹ افیسر غنچہ گل بھی موجود تھے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 10/08/2016 - 22:48:05

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں