تحریک انصاف کا ورکرز اجلاس بدنظمی کا شکار، پی ٹی آئی کے کارکنوں نے گو علوی گو کے ..
تازہ ترین : 1

تحریک انصاف کا ورکرز اجلاس بدنظمی کا شکار، پی ٹی آئی کے کارکنوں نے گو علوی گو کے نعرے لگا دئیے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مقامی ہوٹل میں ورکرز کے اجلاس میں بدنظمی، پی ٹی آئی کے کارکنوں نے گو علوی گو کے نعرے لگا دئیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے مقامی ہوٹل میں تحریک انصاف کے ورکرز کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران بدنظمی ہوئی جس پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی کے خلاف گو علوی گو کے نعرے لگا دئیے۔ جس پر عارف علوی نے کہا کہ نعرے لگانے والوں سے کہتا ہوں کہ ان کی بات سنی جائے گی۔ پی ٹی آئی کے کارکنان نے عارف علوی کو تقریر کرنے سے روک دیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 10/08/2016 - 22:48:05

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں