اٹک،صحن میں پیشاب کر نے پرظالم باپ نے معصوم بچی کے ہاتھ جلا دیئے
تازہ ترین : 1

اٹک،صحن میں پیشاب کر نے پرظالم باپ نے معصوم بچی کے ہاتھ جلا دیئے

اٹک ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اگست ۔2016ء) صحن میں پیشاب کر نے پرظالم باپ نے معصوم بچی کے ہاتھ جلا دیئے تفصیلا ت کے مطابق ملک شیر ولد عبدا لقیوم سکنہ اٹک خورد نے تھانہ میں بیان دیا ہے کہ صبح میں اور میری بھا بھی نزاکت بی بی زوجہ ذیشان علی اپنے گھر موجود تھے میر نواب ولد محمد شاہ سکنہ بحرام کلے صوابی جو ہمارا پڑوسی ہے کے گھر ہم گئے تو دیکھا میر نواب اپنی سات سالہ معصوم بچی سویرا کو ما ر پیٹ رہا تھا ہمارے دیکھتے ہی دیکھتے وہ بچی کو کمرے میں لے گیا بچی کے دونوں ہاتھ زبر دستی پکڑ کر گرم توے پر رکھ دیئے جس سے اس کے دونوں ہاتھ جل گئے ہم نے معلوم کیا تو میر نواب نے بتایا کہ بچی نے بڑا پیشاب صحن میں کر دیا تھا پولیس نے مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 10/08/2016 - 22:32:00

اپنی رائے کا اظہار کریں