بینک اکاؤنٹس تک رسائی جیسے اقدامات تاجروں کی حوصلہ شکنی کررہے ہیں‘ شیخ محمد ارشد
حکومت واضح الفاظ میں ایف بی آر کو تاجروں کے بینک اکا?نٹس تک رسائی جیسے اقدامات اٹھانے سے منع کرے
بدھ 10 اگست 2016 22:15
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ محمد ارشد نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ واضح الفاظ میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو تاجروں کے بینک اکاؤنٹس تک رسائی جیسے اقدامات اٹھانے سے منع کرے کیونکہ اس سے کاروباری ماحول خراب اور تاجروں میں مایوسی پھیل رہی ہے جو کسی طرح بھی ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔
ایک بیان میں لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ بینک اکا?نٹس تک رسائی سے محاصل کا اہداف پورا ہونے میں تو مدد نہیں ملے گی البتہ حکومت کی ساکھ ضرور متاثر ہوگی۔ شیخ محمد ارشد نے کہا کہ ملک کی معاشی ترقی و خوشحالی کے لیے ضروری ہے کہ تاجر برادری جوش و خروش سے اپنا بہترین کردار ادا کرے لیکن یہ مسائل کے انبار تلے بہت بْری تلے دبی ہوئی ہے۔(جاری ہے)
شیخ محمد ارشد نے کہا کہ حکومت معیشت کو پٹڑی پر واپس لانے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے لیکن بیوروکریسی تاجر برادری میں خوف و ہراس پھیلاکر ان اقدامات کو ناکام بنانے پر تلی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کو پہلے ہی بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے ، ایسے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو اْن کے بینک اکا?نٹس تک رسائی حاصل کرکے مزید مشکلات پیدا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینک اکا?نٹس تک رسائی اور قوم نکلوانا آخری قدم ہونا چاہیے لیکن یہ انتہائی قدم فوری طور پر اٹھایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کوٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور انڈر انوائسنگ و سمگلنگ پر قابو پانے کے لیے اقدامات اٹھانے چاہئیں لیکن یہ واجبات کی وصولی کے نام پر ٹیکس دہندگان کے بینک اکا?نٹس تک رسائی حاصل کرکے حالات بگاڑنے میں مصروف ہے۔ شیخ محمد ارشد نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ایماندار ٹیکس دہندگان کا شکرگزار ہونا چاہیے جو ٹیکس کی ادائیگی کی صورت میں اپنا قومی فریضہ بہ احسن ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ایف بی آر کو اکا?نٹس تک رسائی جیسے اقدامات اٹھانے سے فوراً منع کرے۔مزید تجارتی خبریں
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.