اسلام‌آباد، تہران اور استنبول ریل اور روڈ کوریڈور کو جلد شروع کرنے کی تیاریاں

muhammad ali محمد علی بدھ 10 اگست 2016 22:13

اسلام‌آباد، تہران اور استنبول ریل اور روڈ کوریڈور کو جلد شروع کرنے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اگست 2016ء) اسلام‌آباد، تہران اور استنبول ریل اور روڈ کوریڈور کو جلد شروع کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان، ایران اور ترکی کے درمیان تجارتی رابطے بڑھانے کیلئے اسلام‌آباد، تہران اور استنبول ریل اور روڈ کوریڈور منصوبے کو شروع کرنے کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ورکنگ گروپ پہلے ہی متحرک ہو چکا ہے اور اس کی اب تک 3 اہم میٹنگز ہو چکی ہیں۔

جبکہ چوتھی میٹنگ اس ماہ کی 18-17 تاریخ ہو گی جس میں مںصوبے کے کئی معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ منصوبے میں تینوں ممالک کے درمیان تجارتی اور دیگر مقاصد کیلئے 2 کوریڈورز ریل اور سڑک بنانے کے پلان شامل ہیں۔ تینوں ممالک کے درمیان ریل کا نیٹ ورک تو کئی برسوں سے موجود ہے پر آپریشنل نہیں ہے۔ جبکہ ایک نیا روڈ نیٹ ورک تعمیر کیے جانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔