روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس 6 ہزار 700 روپے اور 7 ہزار 180 روپے پر بند
بدھ 10 اگست 2016 22:11
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاؤ میں مندی کا رجحان رہا۔ بدھ کو 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے ریٹس میں بالترتیب 100 روپے اور 108 روپے کی کمی رونماء ہوئی۔ ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق منگل کو روئی کی نئی فصل 2016-17ء کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھاؤ 6 ہزار 800 روپے سے کم ہو کر 6 ہزار 700 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 7 ہزار 288 روپے سے کم ہو کر 7 ہزار 180 روپے رہ گئی۔
اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھاؤ 135 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 835 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 145 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 7 ہزار 325 روپے پر بند ہوئے۔(جاری ہے)
ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ ملک کے مختلف شہروں سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی نئی فصل برائے 2016-17ء کی 6 ہزار 200 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 750 روپے سے 6 ہزار 950 روپے فی من پر بند ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ میرپورخاص کی روئی کی 900 گانٹھوں کے سودے سب سے کم بھاؤ 6 ہزار 750 روپے سے 6 ہزار 875 روپے فی من پر بند ہوئے جبکہ گولارچی کی روئی کی 300 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 750 روپے سے 6 ہزار 900 روپے فی من رہے۔ اسی طرح مورو کی روئی کی 600 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 800 روپے فی من پر بند ہوئے۔ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ چیچہ وطنی کی روئی کی 200 گانٹھوں کے سودے سب سے زیادہ ریٹس 6 ہزار 950 روپے فی من رہے جبکہ وہاڑی، دیپل پور اور بورے والا کی روئی کی فی کس 200 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 900 روپے فی من پر بند ہوئے اور پاک پتن کی روئی کی 400 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 875 روپے سے 6 ہزار 900 روپے فی من پر بند ہوئے۔مزید تجارتی خبریں
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.