لیاری کی رہائشی حانی بلوچ کا چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے والد عبدالواحد بلوچ کی بازیابی کی اپیل

بدھ 10 اگست 2016 22:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) لیاری سے تعلق رکھنے والی حانی بلوچ نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ، سیاسی جماعتوں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور سول سوسائٹی سے اپیل کی ہے کہ ان کے والد عبد الواحد بلوچ کی بازیابی کے اقدامات اٹھائیں ۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کوایچ آر سی پی کے اسد اقبال بٹ کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کر رہی تھیں، حانی بلوچ نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کے والد عبد الواحد بلوچ ولد عبد الرحمن بک پبلشر اور سول اسپتال کراچی میں گزشتہ 25سالوں سے ملازم ہیں ،26جولائی2016کو وہ اپنے دوست صابر ناگمان کے ساتھ دیہی سندھ سے کراچی واپس آرہے تھے کہ ان کی گاڑی کو ٹول پلازہ پر روکا جہاں سادہ لباس اہلکاروں انھیں اپنی گاڑی میں ساتھ بٹھا کر لے گئے ، انھوں نے کہا کہ ان کے والد کا کسی جرائم پیشہ گروہ سے کوئی تعلق نہیں ہے، اگر ان پر کسی جرم کا الزام ہے تو ان کی گرفتاری ظاہر کی جائے او ر انھیں قانون کے تحت عدالت میں پیش کیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ واقعہ کے دو ہفتے گزرنے کے بعد والد کے بارے میں کوئی معلومات حاصل نہیں ہوسکیں جس پر اہلخانہ کو ان کی زندگی کے بارے میں سخت تشویش ہے ،انھوں نے اپیل کی کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ انکے والد عبد الواحد بلوچ کی بازیابی کے لیے اقدمات کریں۔

متعلقہ عنوان :