چند ٹکوں کے عوض بکنے والے دہشتگردوں کو ان کے بلوں سے باہر نکال کر کیفر کردار تک پہنچائیں گے ،نواب ثناء اﷲ خان زہری

پیچھے سے وار کرنے والے دہشتگردیہ سن لے ہم ان حرکات سے مرغوب نہیں ہونگے ،وزیر اعلیٰ بلوچستان

بدھ 10 اگست 2016 22:05

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء ) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری نے کہا ہے کہ چند ٹکوں کے عوض بھکنے والے دہشتگردوں کو ان کے بلوں سے باہر نکال کر کیفر کردار تک پہنچائیں گے پیچھے سے وار کرنے والے دہشتگردیہ سن لے کہ ہم ان حرکات سے مرغوب نہیں ہونگے ہمارے حوصلے پہاڑوں سے بلند اور مضبوط ہیں شہداء کے لہوں کی قسم کھا کہ کہتا ہوں جو جنگ دہشتگردوں نے شروع کی ہے اس کو ہم منطقی انجام تک ضرور پہنچائیں گے یہ بات انہوں نے بدھ کی رات کوئٹہ میٹر وپولٹین کارپوریشن کے سبززار پر 8اگست کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے حوالے سے ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

اس موقع پر جی او سی 41ڈویژن میجر جنرل عابد لطیف ، چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اﷲ چٹھہ ،صوبائی وزراء میر سرفراز بگٹی نواب محمد خان شاہوانی ، وزیر اعلیٰ کے مشیر محمد خان لہڑی وزیر اعلیٰ کوارڈینیٹر سیدال ناصر ، رکن صوبائی اسمبلی ولیم برکت ، میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اﷲ ، ڈپٹی میئر کوئٹہ یونس بلوچ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلوچستان ، داؤد بڑیچ ، سیکرٹری داخلہ ،ڈاکٹر حریفال، کمشنر کوئٹہ ، قمبر دشتی ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ داود خلجی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نصیب اﷲ کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی ، بطول اسدی ، سول سوسائٹی کے اراکین اور مختلف شعبات زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری نے کہاکہ 8اگست کا واقعہ انتہائی تکلیف دہ ہے دہشتگردوں نے ہم پر شب خون مارا میں یہ بات واضح کرنا چاہتاہوں دہشتگردوں کا نہ کوئی دین نہ قبیلہ ہے ان کاسب کچھ پیسہ ہے یہ چند ٹکوں کے عوض بھنکنے والے لوگ ہیں۔ لیکن ہم اس طرح کے حرکات سے ہر گز مرعوب نہیں ہونگے ،۔انہوں نے کہاکہ مجھے کہا گیا کہ آپ شہداء کی فاتحہ خوانی پر نہ جائے آپ کی جان کو خطرہ ہیں لیکن میں نے دو ٹوک الفاظ میں سب پر واضح کردیا ہے کہ میں مقابلہ کروں گا۔

بستر مرگ پرنہیں مروگا ۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگرد جہاں بھی ہوں ہم انہیں ان کے بیلوں سے باہر نکال کر کیفر کردار تک پہنچائیں گے دہشتگردوں نے کوئٹہ کی رونکلیں ماند کرنے کی کوشش کی ہے لیکن ہم ہر صورت کوئٹہ کی رونقیں بحال رکھیں گے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ جو جنگ دہشتگردوں نے شروع کی ہے میں شہداء کے لہوں کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ اس جنگ کو منتطقی انجام تک ضرور پہنچاؤ گا۔

بلوچستان کے عوام سیاسی قیادت اور عسکری قیادت مل کر بلوچستان کو دہشتگردی سے پاک کرینگے ہم اپنی آنے والی نسلوں کے لئے ایک محفوظ بلوچستان بنا کر جائیں گے ۔ تاکہ ہمارے بچوں کو دہشتگردوں کی محتاجی نہ کرنی پڑے ۔انہوں نے کہاکہ باز محمد کاکڑ ، بال انور کاسی سمیت تمام شہداء کے لواحقین اور اہل خانہ کے حوصلہ قابل داد ہیں۔ انہوں نے مجھ سے کہاکہ جو جنگ دہشتگردی کے خلاف جاری ہے ۔ اسے منطقی انجام تک پہنچائیں ہم شہداء کے اہلخانہ سے کئے ہوئے وعدے کو ضرور پورا کرینگے ۔تقریب میں شہداء کے لئے خصوصی دعا اور شمعیں روشن کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :