پیرو میں 2 مسافر بسوں میں تصادم کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ،29 زخمی

بدھ 10 اگست 2016 22:04

لیما(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) پیرو میں 2 مسافر بسوں میں تصادم کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی امریکی ملک پیرو میں مسافروں سے بھری بس مخالف سمت سے آنے والی بس سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں ٗ مرنیوالوں میں دونوں بسوں کے ڈرائیورز سمیت ایک برازیلین سیاح بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :