ذاکرنائیک غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں، ممبئی پولیس کا دعویٰ

بدھ 10 اگست 2016 22:04

ذاکرنائیک غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں، ممبئی پولیس کا دعویٰ

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) پولیس کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معروف اسلامک اسکالر ذاکر نائیک ممکنہ طور پر دہشت گردی سمیت غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے معروف اسلامک اسکالر ذاکر نائیک کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ذاکر نائیک ممکنہ طور پر دہشت گردی سمیت غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ ممبئی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ ذاکر نائیک کے خلاف کیس تیار کیا جارہا ہے جب کہ ان کے ادارہ اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن پر بھی نظر رکھی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :