برازیلین سینیٹ نے پہلی خاتون صدر کے مواخذے کی تحریک منظور کرلی

بدھ 10 اگست 2016 22:04

برازیلیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) برازیل کی سینیٹ نے معطل صدر دلیما روزیف کے مواخذے کے ٹرائل کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق برازیل کی پہلی خاتون صدر دلیما روزیف کو مئی میں ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزامات کے بعد معطل کردیا تھا تاہم اب سینیٹ نے ان کے مواخذے کی تحریک منظور کرلی ہے۔ سینیٹ میں لائی گئی دلیما روزیف کے مواخذے کے ٹرائل کی تحریک میں 59 اراکین نے مواخذے کے حق میں ٗ21 ارکین نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ بڑی تعداد میں معطل صدر کی مخالفت میں ووٹ آنے کے بعد سینیٹ نے صدر کے مواخذے کے ٹرائل کی منظوری دے دی جبکہ 25 اگست کو دلیما روزیف کے خلاف ٹرائل شروع ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :